ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری کے نتیجے میں پاکستان میں صنعتی بحالی اور پیداواری شعبے میں نمایاں پیش رفت سامنے آ رہی ہے۔
گزشتہ 3برس میں ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے صنعتی شعبے کو درپیش رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ نیشنل انڈسٹریل ریوائیول کمیشن کے ذریعے غیر فعال صنعتی یونٹس کو دوبارہ پیداواری عمل میں لانے کی راہ ہموار کی گئی ہے۔
کاروبار میں آسانی اور صنعتی ترقی کے لیے ٹیرف اصلاحات اور خام مال و صنعتی مشینری تک بہتر رسائی کے اقدامات بھی جاری ہیں ۔
ان اقدامات سے گوادر نارتھ فری زون میں پوٹاشیم سلفیٹ کھاد کا پہلا یونٹ فعال ہوا جبکہ برآمدات کی منظوری حاصل کی گئی۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے طویل عرصے سے تعطل کا شکار سعودی سرمایہ کاری پر مبنی نیشنل اسٹیل کمپلیکس کی بحالی ممکن ہوئی۔
ایس آئی ایف سی نے طویل عرصے سے جاری ضابطہ جاتی رکاوٹیں دور کر کے7 نئے سیمنٹ پلانٹس کی منظوری میں اہم کردار ادا کیا۔ خوشاب کے سیفائر سوڈا ایش منصوبے کے لیے پانی کی فراہمی کی اہم رکاوٹ بھی دور کی گئی۔
اسی طرح طویل عرصے سے زیرِ التوا اقدام کو عملی شکل دیتے ہوئے ویئر ہاؤسنگ اور لاجسٹکس شعبے کو صنعت کا درجہ دیا گیا۔ ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے صنعت، مقامی پیداوار اور سرمایہ کاری کو تقویت ملی ہے۔
پی این پی