لاہور:
پاکستان تحریک انصاف پنجاب نے صوبائی اسمبلی میں بجٹ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان پنجاب اسمبلی اجلاس میں بھرپور شرکت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام ارکان پنجاب اسمبلی آج اڈیالہ جیل کے باہر نہیں بجٹ اجلاس میں شرکت کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ اجلاس میں عوام کی بھرپور نمائندگی کی جائے گی ۔اپوزیشن بجٹ اجلاس میں عوامی ایشو کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی رہائی سمیت دیگر ایشو پر احتجاج کرے گی۔
پی این پی