لاہور:
لٹن روڈ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے قبرستان میں سوگواروں کو لوٹنے والے 2 رکنی نشئی گینگ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو میانی صاحب قبرستان کے قریب سے حراست میں لیا گیا، جہاں وہ جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے۔
گرفتار ملزمان فیصل اور اسلم قبرستان میں آنے والے افراد کو اسلحے کے زور پر لوٹتے تھے اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہو جاتے تھے۔
ملزمان سوگواروں کو نشانہ بنا کر ان سے نقدی اور قیمتی اشیا چھیننے میں ملوث تھے۔
تحقیقات کے مطابق ملزمان ماسٹر چابیوں کی مدد سے قبرستان میں کھڑی موٹرسائیکلیں بھی چوری کرتے تھے اور واردات کے بعد فوری طور پر فرار ہو جاتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک چوری شدہ موٹرسائیکل، ماسٹر چابیاں، 3 موبائل فون، پستول، چاقو اور پلاس کٹر سمیت دیگر سامان برآمد کر لیا ہے۔
پولیس نے گرفتار ملزمان فیصل اور اسلم کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔
پی این پی