باپ بیٹے سمیت جعلی کرنسی، شناختی کارڈ، ڈگریاں اور سرکاری دستاویزات بنانے والا گروہ پکڑا گیا


لاہور:

باپ بیٹے سمیت جعلی کرنسی، شناختی کارڈز، ڈگریاں اور سرکاری دستاویزات بنانے والا گروہ پکڑا گیا۔

ترجمان ڈی آئی جی   آپریشنز کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے جعلسازی کے منظم نیٹ ورک کے 4  کارندے گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ ملزمان جعلی کرنسی، شناختی کارڈ، تعلیمی ڈگریاں اور سرکاری دستاویزات تیاری میں ملوث پائے گئے۔

پولیس نے جعلسازی کے لیے قائم فیکٹری نما سیٹ اپ پکڑ کر بھاری مقدار میں سامان برآمد کر لیا، جہاں باپ بیٹوں سمیت 4 رکنی گروہ لاہور میں جعلسازی کا منظم نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ ملزمان پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی تیار کر کے مختلف اضلاع اور بیرون ملک سپلائی کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے جعلی ملکی و غیر ملکی کرنسی، پرنٹنگ مشینیں، کمپیوٹرز اور کیمیکل برآمد کیے گئے ہیں۔

گینگ سرغنہ ریاض نے بیرون ملک سے جدید کلر میچنگ کی تربیت حاصل کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں ریاض، ساجن ریاض، عمران اور آصف شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں  مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 



پی این پی

degreesdocumentsfake currency
Comments (0)
Add Comment