لاہور، مریم نواز نے کھلے مین ہول میں گر کر بچے کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب


لاہور:

سندر کے کھلے مین ہول میں گر کر ایک بچے کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور آئندہ ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب گزشتہ روز بھی سندر کے اسی علاقے میں ایک بچہ گٹر کے کھلے مین ہول میں گر گیا تھا تاہم مقامی افراد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے بحفاظت نکال لیا تھا۔

اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی لیکن متعلقہ اداروں کی جانب سے فوری حفاظتی اقدامات نہ کیے جانے کے باعث آج ایک اور سانحہ رونما ہو گیا۔



پی این پی

latest news
Comments (0)
Add Comment