مفتی قوی نے انفلوئنسر فریحہ فرخ سے اپنا رشتہ بتادیا، تنقید کرنے والوں کو دھمکی

تنازعات میں گھرے رہنے والے مفتی قوی نے وائرل انفلوئنسر فریحہ فرخ کے ساتھ اپنا رشتہ بتادیا۔

مفتی قوی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انھیں انفلوئنسر فریحہ فرخ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

قوی نے ویڈیو میں کہا ’’یہ میری پوتی ہے، آج کے بعد اگر کسی نے میلی نگاہ ڈالی میری پوتی پر، ان کے سر پر سایہ ان کے دادو قبلہ مفتی عبدالقوی صاحب کا ہے۔ ذہن کو درست رکھیں۔‘‘

مفتی قوی نے مزید کہا کہ ’’پھر آپ کہتے ہیں نوجوان نسل کے لیے پیغام۔ نوجوان نسل کےلیے ایک ہی پیغام ہے کہ مثبت رہیں۔ اور زبان میٹھی۔‘‘

قوی نے دھمکی دی کہ اگر آج کے بعد میری پوتی کےلیے اگر آپ نے کوئی غلط لفظ بولا یا ٹائپ لکھا….‘‘ مفتی کا انداز دھمکی آمیز تھا۔

ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ 

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

پی این پی

Mufti Qavi reveals his relationship with influencer Fariha Farrukhthreatens critics
Comments (0)
Add Comment