سندھ ہائیکورٹ نے پاکستانی نژاد 2 امریکن سابق میاں بیوی میں بچوں کی حوالگی سے متعلق درخواست پر پاکستان میں مقیم بچوں کی والدہ کو نوٹس جاری کردیئے۔
ہائیکورٹ میں پاکستانی نژاد 2 امریکن سابق میاں بیوی میں بچوں کی حوالگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ بچوں میں 7 برس کی انایا اور 5 سالہ علی شامل ہیں۔
درخواستگزار عشر علی کے وکیل نے موقف دیا کہ دونوں میاں بیوی میں علحدگی کے بعد امریکہ میں کسٹڈی ماں کے پاس تھی۔
امریکہ میں عدالتی فیصلے کے مطابق شام 4 بجے سے رات 7 بجے تک دونوں بچوں کی کسٹڈی والد کے حوالے ہوتی تھی۔ کچھ عرصے بعد بغیر اطلاع فضا فرید بچے لیکر پاکستان پہنچ گئی تھی۔ بچوں کو پاکستان لیکر آنا امریکن عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔ بچوں کے والد کو ایمبیسی کے ذریعے معلوم ہوا فضا فرید پاکستان پہنچ گئی ہیں۔
فضا فرید کیخلاف امریکہ میں ملیں ڈالرز کے فراڈ کی تحقیقات ہو رہی ہے۔ فضا فرید پر کورونا کے دوران ہیلتھ کیئر آئٹمز امریکہ برآمد گی میں فراڈ کا الزام ہے۔ جس کی وجہ سے غیر قانونی طریقے سے فضا فرید وایہ میکسیکو پاکستان پہنچی تھیں۔
ہیگ کنوینشن کے تحت بچے اس ملک کو واپس جانے ہیں، جہاں ان کی پیدائش ہوئی ہے۔ پاکستان ہیگ کنوینشن ڈکلیئرشن پر دسخط کرنے والے ممالک میں سے ہے۔ عدالت نے پاکستان میں مقیم بچوں کی والدہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 4 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔
پی این پی