اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر سینیٹر نیلوفر بختیار پاکستان مسلم لیگ ق میں شامل ہو گئیں۔
اس حوالے سے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر شمولیتی تقریب ہوئی۔جس میںمسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر چوہدری شافع حسین ، پارٹی سیکرٹری جنرل طارق حسن ، چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ق) ڈاکٹر محمد امجد،ایم این اے مسز فرخ خان سمیت پارٹی کے دیگر رہنمائوں اور کارکنوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر پارٹی قیادت کی جانب سے نیلوفر بختیار کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔
اس موقع پر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ہمارے دروازے ہر ایک کے لیے کھلے ہیں، مقصد پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام ہے۔