آزادکشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کیخلاف سخت ترین کریک ڈاؤن کا مطالبہ زورپکڑگیا

آزادکشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے خلاف سخت ترین کریک ڈاؤن کا مطالبہ زورپکڑگیا ہے۔

آزادکشمیرکے عوام شرپسند ایکشن کمیٹی کے گمراہ کن بیانیے کو مسترد کرکے اس ٹولے کے خلاف سخت ترین کریک ڈاون کا مطالبہ کررہے ہیں۔  

آزادکشمیرکے شہریوں نے اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیرکا غریب اورمتوسط طبقہ کالعدم کمیٹی کے بیرونی ایجنڈے کی قیمت ادا کرنے پرمجبورہے۔ شرپسند عناصراپنے ذاتی مفاد کے لیے ریاست کا ماحول خراب کررہے ہیں، لہٰذا ریاست  اپنی رٹ قائم کرے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ قانون سازاسمبلی میں مہاجرین کی نشستوں کے مسئلے کا واحد حل آئینی ترمیم ہے۔ ریاست کسی بھی دباؤ کے سامنے جھکنے کے بجائے شرپسندوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے۔ آزادکشمیرکے عوام کا پاکستان اورپاکستانیوں سے لازوال وابستگی پرمبنی رشتہ قائم ہے۔

ماہرین کے مطابق کالعدم ایکشن کمیٹی کی تخریبی اورعوام دشمن سرگرمیوں سے اس انتشاری ٹولے کی اصل حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے۔ بھارتی ایما پرسرگرم کالعدم ایکشن کمیٹی پرحکومتی پابندی کے فیصلے کو تمام طبقات کی طرف سے تائید  حاصل ہورہی ہے۔

 



پی این پی

azad kashmirbanned action committee
Comments (0)
Add Comment