فیفا ورلڈ کپ 2026 میں پیراگوئے کے مڈفیلڈر میگوئل المیرون ایک منفرد وجہ سے ریڈ کارڈ حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
ترکی کے خلاف گروپ میچ کے دوران المیرون نے گفتگو کرتے وقت اپنا منہ ہاتھ سے ڈھانپ لیا جسے نئے قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔
میچ کے پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں المیرون ترکی کے کھلاڑی میرت مولدر سے بات کر رہے تھے۔
اس دوران مولدر نے فوری طور پر قریب موجود آفیشل کی توجہ اس جانب دلائی۔
بعد ازاں وی اے آر نے واقعے کا جائزہ لیا جس کے بعد ریفری ایوان بارٹن نے المیرون کو براہ راست ریڈ کارڈ دکھا دیا۔
🚨 MOMENTO HISTÓRICO 🚨
Almirón fue el primer EXPULSADO de los MUNDIALES por TAPARSE LA BOCA al hablar a un rival
La norma, surgida tras lo que le pasó a Vinicius con Prestianni, hizo aparición en el gran torneo, con el VAR avisando al árbitro pic.twitter.com/aaUtDqflei
— Madrid Sports (@MadridSports_) June 20, 2026
تاہم المیرون کے باہر جاتے وقت پیراگوئے کو 0-1 کی برتری حاصل تھی جو اس نے کھیل کے اختتام تک برقرار رکھی۔
فٹبال حلقوں میں اس فیصلے پر بحث جاری ہے تاہم قوانین کے مطابق ریفری اور وی اے آر کے اقدام کو درست قرار دیا جا رہا ہے۔
پی این پی