سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کے مداحوں کیلیے بڑا سرپرائز

ٹینس کی دنیا کی عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار ہونے والی سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے مداحوں کو بڑا سرپرائز دے دیا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سرینا ولیمز اس ماہ ومبلڈن میں سنگلز مقابلوں کے ذریعے غیر متوقع واپسی کرنے جا رہی ہیں۔

44 سالہ امریکی اسٹار کو خواتین کے مین ڈرا میں آخری وائلڈ کارڈ انٹری دے دی گئی ہے جس کے بعد شائقین ایک بار پھر انہیں سنگلز کورٹ پر ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔

سرینا نے رواں ماہ چار سال کے طویل وقفے کے بعد مسابقتی ٹینس میں واپسی کی تھی اور اب تک دو ڈبلز میچز کھیل چکی ہیں۔

اس سے قبل انہیں اپنی بڑی بہن وینس ولیمز کے ساتھ ومبلڈن ڈبلز ایونٹ میں شرکت کے لیے بھی وائلڈ کارڈ دیا گیا تھا۔

سات مرتبہ ومبلڈن سنگلز ٹائٹل جیتنے والی سرینا اب بھی خواتین کے 24 گرینڈ سلیم سنگلز ٹائٹلز کے ریکارڈ سے ایک کامیابی دور ہیں۔

انہوں نے آخری بار 2019 میں ومبلڈن سنگلز فائنل کھیلا تھا جہاں انہیں سیمونا ہالیپ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اپنے شاندار کیریئر کے دوران سرینا 319 ہفتوں تک عالمی نمبر ایک رہیں اور ڈبلیو ٹی اے ٹور پر 73 سنگلز ٹائٹلز اپنے نام کیے۔

ومبلڈن کا ڈرا جمعہ کو ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ کا آغاز 29 جون سے ہوگا۔



پی این پی

Serena WilliamsWimbledon
Comments (0)
Add Comment