راولپنڈی؛ شہری کو قتل کرنے کے لیے دوسرے صوبے سے آئے 4 اجرتی قاتل گرفتار، گینگ کا اہم انکشاف

راولپنڈی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہری کو قتل کرنے کے لیے دوسرے صوبے سے آئے 4 اجرتی قاتل گرفتار کر لیے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق اجرتی قاتل گینگ نے 50 لاکھ روپے (سپاری) کے عوض شہری کو اغواء کر کے قتل کرنے کا پلان کیا تھا۔ اجرتی قاتل گینگ سے اسلحہ، 4 لاکھ روپے اجرت کی رقم (سپاری) اور دو کاریں برآمد کی گئیں۔

اجرتی قاتل گینگ کے زیر استعمال گاڑیوں پر جعلی نمبر پلیٹس لگائی گئیں تھیں، اجرتی قاتل گینگ کے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر رقم (سپاری) عدالتی پراسس کے بعد برآمد کی جائے گی۔

گینگ کے پی کے میں دہشت گردی، قتل، منشیات اور اسلحہ جیسے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔ شہری کو موقع پر قتل کرنے کی اجرت (سپاری) 20 لاکھ روپے اور اغواء کرکے ہری پور پہنچانے کی اجرت (سپاری ) 50 لاکھ روپے طے ہوئی۔

نصیر آباد پولیس نے مشکوک گاڑی کو روک کر چیک کیا تو ملزم سے اسلحہ برآمد ہوا جبکہ گاڑی کو جعلی نمبر پلیٹ لگائی گئی تھی۔

تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا گیا تو ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اجرتی قاتل گینگ سے ہے اور ایک شہری کی سپاری لے کر 3 ساتھیوں کے ساتھ راولپنڈی آیا ہے، ملزم کے تین دہگر ساتھیوں کو گرفتار کرکے ان کے زیر استعمال گاڑی اور اسلحہ بھی قبضہ پولیس میں لی گئیں۔

گینگ نے انکشاف کیا کہ ہری پور کے پی کے سے ایک شخص نے راولپنڈی میں ایک شہری کو قتل کرنے کی سپاری دی تھی، سپاری دینے والے شخص کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر قانونی پراسس کا آغاز کیا گیا ہے۔ اجرتی قاتلوں کے گینگ کے دیگر ساتھیوں سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اجرتی قاتلوں کے گینگ کو گرفتار کر کے شہری کی قیمتی جان بچانے پر ایس پی پوٹھوہار، ڈی ایس پی کینٹ، ایس ایچ او نصیر آباد اور ٹیم کو شاباش دی۔

پی این پی

Citizenhired killers arrestRawalpindi
Comments (0)
Add Comment