فیفا ورلڈ کپ کے گروپ جے کے ایک اہم میچ میں الجیریا نے اردن کو 1-2 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی کی امیدیں برقرار رکھی ہیں۔
سینٹا کلارا میں کھیلے گئے میچ میں شکست کے بعد اردن کی ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کی امیدیں ختم ہو گئیں۔
میچ کے آغاز میں اردن نے مضبوط دفاع کے ساتھ الجیریا کے حملوں کو کافی دیر تک روکے رکھا۔ تاہم 36ویں منٹ میں ایک دفاعی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اردن کے نزار الرشدان نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔
دوسرے ہاف میں الجیریا نے جارحانہ کھیل جاری رکھا اور آخرکار 69ویں منٹ میں متبادل کھلاڑی نذیر بینبوعلی نے شاندار ہیڈر کے ذریعے گول کرکے اسکور برابر کردیا۔
اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ مزید سخت ہو گیا۔
میچ کے اختتامی لمحات میں امین گوری نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو 1-2 کی برتری دلائی جو اختتام تک برقرار رہی۔
پی این پی