پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج لندن  میں مدمقابل آئیں گی

پروہاکی لیگ میں پاکستان اور بھارت کا میچ منگل کو لندن میں کھیلا جائے گا۔

گرین شرٹس کو پنالٹی کارنر اسپلشٹ سفیان خان اور مین اسٹرائیکر حنان شاہد کی کمی محسوس ہوگی، دونوں ٹیموں کے درمیان آخری مقابلہ 14اکتوبر 2025 کو سلطان آف جوہر کپ میں ہوا جو 3-3 سے برابر رہا تھا۔

حنان نے ایک اور سفیان نے 2 گول کیے تھے، دونوں فٹنس مسائل کی وجہ سے موجودہ ٹیم میں شامل نہیں،ان کی عدم موجودگی میں پاکستانی فارورڈ لائن اور پنالٹی کارنز کے شعبے میں کمزوریاں کھل کر سامنے آئی ہیں۔

پی این پی

Pakistan and India teams will face each other in London today.
Comments (0)
Add Comment