فیفا ورلڈکپ: ڈونلڈ ٹرمپ کی فائنل میں شرکت کی تصدیق، فاتح ٹیم کو ٹرافی دیں گے

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فٹبال ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں شرکت کریں گے اور فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈکپ 2026 کا فائنل 19 جولائی کو نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اگرچہ ٹرمپ اب تک ٹورنامنٹ کا کوئی میچ دیکھنے اسٹیڈیم نہیں پہنچے تاہم فیفا صدر کے مطابق وہ فائنل کے موقع پر موجود ہوں گے۔

ایک انٹرویو میں جیانی انفانٹینو نے کہا کہ وہ اور ٹرمپ مل کر فائنل سے لطف اندوز ہوں گے اور فاتح ٹیم کو ٹرافی بھی پیش کریں گے۔

ورلڈ کپ 11 جون سے امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں جاری ہے جس میں مجموعی طور پر 104 میچز کھیلے جائیں گے جن میں سے 78 میچز کی میزبانی امریکا کر رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ورلڈکپ ٹاسک فورس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اینڈریو جیولیانی کے مطابق صدر ٹرمپ مصروفیات کے باعث ابھی تک کسی میچ میں شرکت نہیں کر سکے تاہم وہ کھیلوں کے بڑے ایونٹس میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

گزشتہ برس کلب ورلڈکپ کی ٹرافی تقسیم کرنے کے دوران بھی ٹرمپ توجہ کا مرکز بنے تھےجب وہ ٹرافی پیش کرنے کے بعد اسٹیج پر ہی موجود رہے جس پر بعض کھلاڑی حیران دکھائی دیے۔

اب فٹبال کے سب سے بڑے مقابلے کے فائنل میں ان کی متوقع شرکت ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن سکتی ہے۔



پی این پی

FIFA World CupfinaltrophyTrump
Comments (0)
Add Comment