ڈاکٹر ابرار حسین ملک کے اعزاز میں سکردو میں پروقار تقریب، ممتاز ماہرینِ تعلیم میں ایوارڈز تقسیم

نجی تعلیمی اداروں کی خدمات قابل ستائش، معیاری تعلیم کے فروغ میں اساتذہ و منتظمین کا کردار اہم، ڈاکٹر ابرار حسین ملک

فرینڈز آف ایجوکیشن کے عشائیہ میں سکردو اور بلتستان کے معروف ماہرین تعلیم، تعلیمی اداروں کے سربراہان اور پرنسپلز کی بھرپورشرکت کی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر ابرار حسین ملک کے دورہ سکردو کے موقع پر ”فرینڈز آف ایجوکیشن” کے زیر اہتمام ان کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیہ تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں سکردو اور بلتستان کے معروف ماہرین تعلیم، تعلیمی اداروں کے سربراہان، پرنسپلز اور تعلیم دوست شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر ابرار حسین ملک نے گلگت بلتستان خصوصاً سکردو میں نجی تعلیمی اداروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دور دراز علاقوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی ایک قومی خدمت ہے، جس میں نجی تعلیمی ادارے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ تعلیم کے فروغ، طلبہ کی کردار سازی اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی ماحول کی فراہمی میں اساتذہ اور اداروں کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر ابرار حسین ملک نے شعبہ تعلیم میں نمایاں خدمات اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کو شیلڈز اور ایوارڈز پیش کیے۔ اعزاز حاصل کرنے والوں میں شکور علی (ایجوگیٹ سکول اینڈ کالج سکردو)، عارف شہباز (پیرا ماؤنٹ ایجوکیشن سسٹم سکردو)، جاوید اقبال (انڈس سکول اینڈ کالج سکردو)، عابد جان (نیو جنریشن سکول سسٹم سکردو)، مصطفیٰ دلاور (ایشین لیب سکول اینڈ کالج سکردو)، سید اطہر کاظمی (علامہ اقبال سکول اینڈ کالج سکردو)، شاہد مہدی (گارڈن سٹی سکول اینڈ کالج سکردو)، محمد میر (بلتستان پبلک سکول اینڈ کالج سکردو)، سید محمد علی شاہ (بیکن لائٹ سکول اینڈ کالج سکردو) اور صدر پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (پین) افتخار حسین (اسوہ پبلک سکول اینڈ کالج سکردو) شامل تھے۔تقریب کے شرکاء نے ڈاکٹر ابرار حسین ملک کی تعلیمی خدمات، نجی تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل کے لیے ان کی مسلسل جدوجہد اور ملک بھر میں تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے ان کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر تعلیمی شعبے کی ترقی، اداروں کے باہمی تعاون اور مستقبل میں مشترکہ اقدامات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر ابرار حسین ملک نے پیرا ماؤنٹ ایجوکیشن سسٹم سکردو کے سربراہ جناب عارف شہباز اور ایجوگیٹ سکول اینڈ کالج سکردو کے سربراہ شکور علی کا خصوصی شکریہ ادا کیااورکہا کہ دونوں تعلیمی رہنماؤں نے اس پروقار تقریب کے انعقاد اور میزبانی میں کلیدی کردار ادا کیا اور سکردو کے مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان، پرنسپلز اور ماہرینِ تعلیم کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے تعلیمی شعبے کے لیے قابلِ قدر خدمت انجام دی۔امید ہے کہ اس طرح کی تقریبات مستقبل میں بھی تعلیمی ترقی، باہمی تعاون اور تجربات کے تبادلے کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گی۔

Comments (0)
Add Comment