کراچی؛ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکو کی فائرنگ سے 26 سالہ خاتون زخمی


کراچی:

ناظم آباد نمبر 2 کے علاقے میں ڈاکو کی فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق رضویہ تھانے کی حدود ناظم آباد نمبر  2 کابلی چرچ گلی نمبر 13  کے قریب فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی ۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والی خاتون کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں اس کی شناخت 26 سالہ پٹانی زوجہ ہری داس کے نام سے کی گئی ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر پیش آیا ۔



پی این پی

dacoitiKarachiwoman injured
Comments (0)
Add Comment