حکومت نے تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے بجائے مزید بوجھ ڈالتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں اضافہ کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ڈیزل پر لیوی میں 6 روپے 57 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی سطح 79 روپے 54 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔
ساتھ ہی حکومت نے پیٹرول پر لیوی کی شرح میں 39 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس سے اب پیٹرول پر عائد لیوی 66 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
تاہم حکومت نے مٹی کے تیل پر لیوی کو 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر کی سطح پر برقرار رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بجائے ایک ہفتے کے لیے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔
پی این پی