جیسے ہی خام تیل کی قیمت 76 ڈالر کی سطح پر آئے گی عوام کو ریلیف دیں گے، وزیر پیٹرولیم

وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت جیسے ہی 76 ڈالر کی سطح پر آئے گی عوام کو ریلیف دیں گے۔

وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے  130 ارب کی سبسڈی دی ہے، عالمی مارکیٹ میں قیمت جیسے ہی 76 ڈالر کی سطح پر آئے گی عوام کو ریلیف دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پیرس کی عدالت میں ہے، کیس کی پیروی کررہے ہیں، ایرانی بھائیوں سے مل کر معاملات حل کریں گے۔ ایرانی صدر نے اسلام آباد امن معاہدہ کرانے میں شاندار کردار ادا کیا۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم نے مزید کہا کہ محرم الحرام میں بہترین کارکردگی پر تمام تر اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ لاہور پولیس، پاک فوج اور تمام اداروں نے مل کر بہترین کام کیا ہے۔ ہم سب خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ تمام کام بہترین انداز سے ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم  تیل کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے ہم متحرک ہیں۔ لاہور پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ سے پورا پاکستان تنگ ہوا ایک ایک آدمی اس مشکل وقت سے گزرا ہے مگر مشکل وقت تھوڑی دیر کیلئے ہی ہوتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ یہ وقت گزر چکا ہے، اور اب اچھا وقت آرہا ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے اندر بڑے پیمانے میں کمی کی ہے۔ عالمی منڈی میں جتنی قیمت کم ہوئی ہے اس سے زیادہ ہم نے قیمت کم کی ہے۔



پی این پی

جیسے ہی خام تیل کی قیمت 76 ڈالر کی سطح پر آئے گی عوام کو ریلیف دیں گےوزیر پیٹرولیم
Comments (0)
Add Comment