کابل(پی این پی)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زور دار دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس سے شہر بھر میں سیاہ دھویں کے بادل چھاگئے اور جائے حادثہ کی جانب ایمبولینسوں کا جاتے دیکھا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خوفناک دھماکا کابل کے علاقے پروان سوہ میں ہوا جو جو شہر کے چوتھے پولیس ڈسٹرکٹ میں واقع ہے اور ایک حساس علاقہ ہے۔اس دھماکے کی نوعیت، وجہ اور ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں فوری طور پر کوئی سرکاری تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ طالبان حکام نے بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا۔افغان میڈیا نے بتایا کہ آگ لگنے کے باعث متعدد فیول ٹینکرز بھی لپیٹ میں آگئے۔ اس بات کی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی کہ دھماکا پہلے ہوا یا آگ لگنے کے بعد ٹینکروں میں دھماکے ہوئے۔
تاحال افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف سرگرم کسی بھی شدت پسند تنظیم نے ان حملوں کی ذمہ داری تسلیم نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ طالبان کے دوبارہ برسراقتدار آنے کے بعد سے افغانستان میں داعش خراسان ملکی سیکیورٹی اداروں، سرکاری عمارتوں اور امام بارگاہوں پر خود کش حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی آئی ہے۔
پی این پی