نئی دہلی (پی این پی )بھارتی شہر نوئیڈا کی 27 سالہ خاتون سچریتا ساہا نے اپنے شوہر ہرویندر چوہان پر شادی کے اگلے ہی دن سے تشدد، گالم گلوچ کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ دائر کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ4مئی کو دونوں ہنی مون کے لیے گئے تھے جہاں 9 مئی کو شوہر نے مبینہ طور پر ہوٹل کی سیڑھیوں سے دھکا دے دیا جس سے میرے گھٹنوں، سر اور کمر پر شدید چوٹیں آئیں۔خاتون نے پولیس کو ریکارڈ کروائے گئے اپنے بیان میں بتایا کہ 10مئی کو نوئیڈا واپس آنے کے بعد جب میں نے پولیس سے شکایت کرنے کی بات کی تو شوہر نے موبائل فون توڑ دیا، مجھے لاتیں، مکے اور تھپڑ مارے اور پولیس کے پاس جانے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بعد ازاں ملزم اپنے والدین کے گھر دہلی چلا گیا جبکہ خاتون نے شوہر کی غیر موجودگی میں 28 مئی کو اس پر مقدمہ درج کروا دیا۔ب
ھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے شوہر کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس کا کہناتھا کہ تحقیقات کے بعد سامنے آنے والے شواہد کی بنیاد پر مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔
پی این پی