کراچی:
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں پانچ ٹریڈنگ سیشنز کے بعد آج قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج بدھ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 91 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت بڑھ کر 4ہزار 63ڈالر کی سطح پر آگئی ۔
عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی کاروباری ہفتے کے تیسرے دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 9100روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 4لاکھ 28ہزار 736روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 7802روپے بڑھ کر 3لاکھ 67ہزار 572روپے ہو گئی۔
دریں اثنا مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 203 روپے کے اضافے سے 6ہزار 445 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 174روپے کے اضافے سے 5ہزار 525روپے کی سطح پر آگئی۔
پی این پی