خیبر پختونخوا حکومت کے جامع آڈٹ کا مطالبہ، ایم پی اے ارباب عثمان کا آڈیٹر جنرل کو خط

خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن ارباب محمد عثمان خان نے صوبائی حکومت کے مالی اور انتظامی معاملات کے جامع آڈٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے آڈیٹر جنرل پاکستان کو باضابطہ خط ارسال کر دیا۔

خط میں ترقیاتی فنڈز، سرکاری خریداری، محکموں کی کارکردگی اور عوامی خدمات کا جامع آڈٹ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ ایم پی اے نے بجٹ میں بے ضابطگیوں، اضافی گرانٹس کے اجرا، ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر اور مالی نظم و ضبط سے متعلق خدشات کا بھی اظہار کیا ہے۔

ارباب محمد عثمان خان نے مطالبہ کیا کہ سرکاری محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے تاکہ ٹیکس دہندگان کے پیسے کے شفاف اور مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔

خط میں تجویز دی گئی ہے کہ جامع آڈٹ کا عمل پشاور سے شروع کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے مالی شفافیت، احتساب اور عوامی اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

ایم پی اے نے آڈیٹر جنرل پاکستان سے اپیل کی ہے کہ معاملے پر جلد ضروری کارروائی کا آغاز کیا جائے تاکہ صوبے کے مالی معاملات میں شفافیت اور جوابدہی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

پی این پی

Audit of Khyber Pakhtunkhwa GovernmentMPA Arbab Usman
Comments (0)
Add Comment