چین اور یورپی یونین رواں سال خزاں میں تجارت و سرمایہ کاری مشاورتی میکانزم کا دوسرا اجلاس منعقد کریں گے، چینی وزارت تجارت

بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یادونگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین-یورپی یونین تجارت و سرمایہ کاری کا مشاورتی میکانزم چین اور یورپ کے درمیان اقتصادی و تجارتی شعبے میں قائم کیا گیا ایک نیا مستقل رابطہ پلیٹ فارم ہے، جس کے تحت دونوں فریق ہر سال ایک سے دو وزارتی سطح کے اجلاس منعقد کرنے پر متفق ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس میکانزم کا دوسرا اجلاس رواں سال خزاں کے موسم میں منعقد ہوگا۔پریس کانفرنس میں امریکہ کی زرعی مصنوعات پر ٹیرف کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں حہ یادونگ نے کہا کہ حالیہ اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے بعد فریقین نے زرعی مصنوعات کی دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کے رہنما اہداف مقرر کیے ہیں، جبکہ اصولی طور پر اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ متعلقہ زرعی مصنوعات کو مساوی بنیادوں پر محصولات میں کمی کے فریم ورک میں شامل کیا جائے گا۔

Comments (0)
Add Comment