سماجی سرگرمیوں پر 15.33 ارب روپے خرچ کیے، اوورسیز چیمبر


کراچی:

پاکستان میں خدمات فراہم کرنیوالی 200 غیرملکی کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے مالی سال 2025 کے دوران 10فیصدکے اضافے سے مجموعی طور پر 15.33 ارب روپے سماجی ذمہ داری کی سرگرمیوں پر خرچ کیے،جس سے ملک بھر میں 4کروڑ 40 لاکھ سے زائد افراد براہِ راست مستفید ہوئے۔

او آئی سی سی کی سال 2025 کی جاری کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی رپورٹ میں رکن کمپنیوں کی ملک بھر میں سماجی و اقتصادی ترقی کیلیے کی جانیوالی سرمایہ کاری اور اس کے اثرات کو اجاگرکیاگیا۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی سرمایہ کاری میں سے 4.5ارب روپے گزشتہ سال سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اور بحالی کی سرگرمیوں پر خرچ کیے گئے جو قومی بحرانوں کے دوران نجی شعبے کے بروقت اورمؤثرکردارکی عکاسی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اوآئی سی سی آئی ممبران نے سماجی شعبے کے منصوبوں پر ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائدافرادی گھنٹے صرف کیے، جبکہ ملک بھر میں 270 سول سوسائٹی تنظیموں کے اشتراک سے مختلف فلاحی اور ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے۔

غیرملکی سرمایہ کاروں کی سماجی سرمایہ کاری کو اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف (SDGs) سے ہم آہنگ رکھاگیا۔ سیلاب متاثرین کی امداداور بحالی پر ہونیوالے اخراجات کے علاوہ دیگر سماجی سرمایہ کاری کا 60فیصد سے زائدحصہ صحت اور فلاح و بہبود (SDG-3) کیلیے مختص کیاگیا۔



پی این پی

Latestlatest news
Comments (0)
Add Comment