نئی دہلی (پی این پی)بھارت میں چلتی بس کی کھڑکی سے باہر جھانکنے پر نوجوان کا سر دھڑ سے الگ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹکا کے ضلع دھارواڑ میں واقع قصبہ کنڈگول کے قریب چلتی بس میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں بس کی کھڑکی سے سر باہر نکالنے کے باعث ایک طالب علم ہلاک ہوگیا۔17 سالہ طالب علم پکاریش گاں شیرور سے تعلق رکھتا تھا، پکاریش ہبلی سے لکشمی شور جانے والی بس میں سوار تھا اور بس کے پچھلے حصے میں بیٹھا ہوا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ پکاریش نے مبینہ طور پر تھوکنے کے لیے کھڑکی سے اپنا سر باہر نکالا تھا کہ اسی دوران پیچھے سے آنے والے ایک تیز رفتار ٹرک نے اسے ٹکر مار دی۔پولیس کے مطابق ٹرک سے ٹکرانے کے بعد نوجوان کا سر دھڑ سے الگ ہو گیا اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
پی این پی