راہ چلتی کمسن بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کا مقدمہ درج؛فوٹیج سامنے آ گئی


لاہور:

گلی میں جاتی کمسن بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے کا مقدمہ پولیس نے درج کرلیا، جب کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ چکی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ وارث خان کی حدود میں کم عمر بچیوں سے نازیبا حرکات کے معاملے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ فوٹیج میں نظر آنے والا ملزم سید پوری گیٹ اور اطراف کی گلیوں میں بچیوں سے نازیبا حرکات کرتا ہے۔

نامعلوم ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم کم عمر بچی سے نازیبا حرکت کرکے فرار ہو جاتا ہے۔ فوٹیج سامنے آنے کے بعد سی پی او سید خالد ہمدانی نے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

پولیس کی جانب سے ملزم کی شناخت اور گرفتاری کے لیے ٹیکینکل وسائل استعمال کیے جارہے ہیں۔

Your browser does not support HTML5 video.



پی این پی

cctv footageharasmentLahore
Comments (0)
Add Comment