سندھ ہائیکورٹ میں مقامی تاجر کی پولیس کے اعلیٰ حکام پر بلیک میلنگ سے متعلق درخواست پر سماعت

سندھ ہائیکورٹ میں ایک مقامی تاجر نے مبینہ بلیک میلنگ، جھوٹے مقدمات کے اندراج اور رقم طلب کیے جانے کے خلاف درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں تین ڈی آئی جیز سمیت دیگر پولیس افسران کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت نے تمام فریقین کو 22 جولائی کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

درخواست گزار کے مطابق واجد شیخ پولیس کے اعلیٰ افسران سے تعلقات کا دعویٰ کر کے انہیں بلیک میل کر رہے ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل احمد علی گبول ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ واجد شیخ نے متعدد مرتبہ مختلف ڈی آئی جیز کے نام پر رقم طلب کی، جبکہ دھمکیاں دینے کے لیے ڈی آئی جی ساوتھ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران کے نام بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ پولیس کے اعلیٰ حکام کو بھی اس معاملے سے متعلق شکایات کی گئیں، تاہم کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

وکیل کے مطابق ان کے موکل شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں، جبکہ ملزم مبینہ طور پر پولیس افسران کی سرکاری گاڑی بھی استعمال کرتے ہیں۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ درخواست گزار کو تحفظ فراہم کیا جائے اور ذمہ دار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔



پی این پی

Sindh High Court to hear petition filed by local businessman regarding blackmailing of senior police officials
Comments (0)
Add Comment