لطیف کھوسہ کی جھیل سیف اللہ میں جاں بحق پاک بحریہ کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کمانڈر عامر ہندل کے گھر آمد

تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے  خیبر پختوانخواہ کے سیاحتی مقام وادی کالام کی جھیل سیف اللہ میں جاں بحق ہونے والے پاک بحریہ کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کمانڈر عامر ہندل کے گھر ڈیفنس فیز سکس لاہور میں اہل خانہ سے تعزیت کی۔

تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے اس موقع پر میڈیا پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 
ہماری حکومتیں سول ذمہ داری سے بری الزمہ ہوچکی، اس سانحہ پر میرے پاس الفاظ نہیں ہے، ان کی فیملی کی تین جنرہشن ختم ہو گئی ہیں۔

لطیف کھوسہ  نے کہا کہ جو بھی ہوا ہے اس کا احتساب ہونا چاہیے، میں ہر طرح سے آپ کے ساتھ ہوں، چھت گر جاتی ہے چودہ بچے مر جاتے ہیں آپ جا کر صرف ٹسوے بہاتے ہیں، حکومت کسی سانحے کی ذمہ داری نہیں لیتی ہے بس جا کر  دو جھوٹے آنسو بہاتے ہیں اور بری الزمہ ہوجاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں آج یہاں اس حلقے کے بطور ایم این اے حاضر ہوا ہوں، چھ افراد اس سانحہ میں شہید ہوگئے جبکہ ایک بچی مسنگ ہے، ان سانحے پر میرے پاس الفاظ نہیں کہ کیسے اظہار تعزیت کروں۔

ان کی تین نسلیں ختم ہوگئی ہیں اس سانحے میں، اس سانحہ کا مواخذہ ہونا چاہیے، ائندہ کےلیے حکومت کو ایسے سانحات سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر کرنی چاہییں، ائین کے طالب علم ہونے کے حیثیت سے کہنا چاہتا ہوں، حکومت کا کام لوگوں کی  جان و مال کی حفاظت کر اولین فریضہ ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ انہوں نے کہا ہے یہ اس معاملے کی تحقیقات کرائیں گے، حکومت پاکستاں کا فرض ہے چیزوں کوریگولیٹ کرنا، آئندہ اس طرح سانحات کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے، میں چیف منسٹر خیبر پختونخواہ سے  خود بات کروں گا۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ  صرف ایک انکوئری  کمیٹی بنانے سے ان کی تسلی نہیں ہوئی نہ ہی ہماری تسلی ہوئی ہے، صرف ایف آئی آر کو درج کر لینا کافی نہیں  ہے، خیبر پختونخواہ کی حکومت کو اس پر مکمل انکوائری کرانی چاہیے۔

یاد رہے کہ یکم جولائی کو لاہور سے تعلق رکھنے والے عامر ہندل اپنے اہلخانہ کے ہمراہ مہوڈنڈ کے علاقے میں واقع سیف اللہ جھیل میں کشتی میں سوار تھے جب یہ اُلٹ گئی۔

اس حادثے کے نتیجے میں اس خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہوئے جن میں سابق لیفٹیننٹ کمانڈر عامر ہندل، اُن کے 20 سالہ بیٹے عبداللہ ہندل، دو بیٹیاں 27 سالہ پروا ہندل اور 23 سالہ رویل ہندل، جبکہ پروا ہندل کے دو کمسن بچے بھی شامل ہیں۔



پی این پی

Latif Khosa visits the home of retired Pakistan Navy Lieutenant Commander Amir Hindalwho died in Lake Saifullah.
Comments (0)
Add Comment