لاہور میں نوکری کا جھانسا دے کر 20 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی قلعہ گجر سنگھ پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی، قلعہ گجر سنگھ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا۔
ملزم نے متاثرہ لڑکی کو ملازمت کا جھانسا دے کر اپنے گھر بلایا، ملزم نے لڑکی کے اکیڈمی کے اخراجات اٹھانے کا لالچ دے کر لڑکی کو ورغلایا، متاثرہ لڑکی کے گھر پہنچنے پر ملزم کے علاوہ کوئی دوسرا شخص موجود نہیں تھا۔
ملزم نے گھر کو لاک کر کے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم مجاہد خان کے خلاف مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری۔
ایس پی سول لائنز چوہدری اثر على نے کہا کہ زیادتی جیسے گھناونے جرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
پی این پی