اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو دو ہفتوں کی مہلت دے دی

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو دو ہفتوں کی مہلت دے دی۔

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کی، سماعت کے دوران سپیشل سیکرٹری ظفر اقبال نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ وزارت داخلہ نے یکم جولائی کو ٹاؤن کارپوریشنز کی حدود اور یونین کونسلز کی تعداد سے متعلق سمری وزیراعظم کو بھجوائی تھی۔

چیف کمشنر اسلام آباد نے بتایا کہ وزیراعظم سمری کی منظوری دے چکے ہیں، تاہم وزارت قانون کی توثیق کے بعد اسے وفاقی کابینہ سے حتمی منظوری دی جائے گی، اس پر الیکشن کمیشن کے اراکین نے استفسار کیا کہ کیا اس عمل کی تکمیل کے لیے کوئی واضح ٹائم لائن موجود ہے۔ الیکشن کمیشن نے چیف کمشنر اسلام آباد کو ہدایت کی کہ وہ سمری کی منظوری کے عمل کی مسلسل پیروی کریں۔

الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو دو ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اس مدت میں سمری کی منظوری حاصل کر کے پیش رفت رپورٹ جمع کرائی جائے، بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 28 جولائی تک ملتوی کر دی۔



پی این پی

Islamabad Local Government Elections: Election Commission gives federal government two weeks to complete
Comments (0)
Add Comment