بیجنگ(پی این پی) چین کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی۔
چینی سرکاری میڈیا کے مطابق چین کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال ہے اور انتظامیہ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہی ہے۔رپورٹ کے مطابق طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہونے والے حادثات میں اب تک 15 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 275 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ چینی صدر شی جن پنگ نے تمام متعلقہ اداروں کو ریسکیو اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے اور متاثرین کی بحالی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔
پی این پی