ڈاکٹر شوکت علی شیخ کی سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات

 

لندن: معروف سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر شوکت علی شیخ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما، جنرل سیکریٹری مسلم لیگ (ق) اوورسیز یوکے اور معروف سماجی و سیاسی شخصیت ہیں, وہ گذشتہ کئی برسوں سے برطانیہ میں مقیم پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی خدمت، قومی یکجہتی کے فروغ اور پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں،

ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے سیاست کو ہمیشہ عوامی خدمت کا ذریعہ سمجھا، انہوں نے مختلف مواقع پر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو متعلقہ حکام تک پہنچانے، ان کے حقوق کے تحفظ اور کمیونٹی کے اتحاد کے لیے بھرپور جدوجہد کی، سن 2023 میں پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد انہیں پارٹی کی جانب سے جنرل سیکریٹری مسلم لیگ (ق) یوکے مقرر کیا گیا جس کے بعد انہوں نے بیرون ملک پارٹی کو مزید فعال بنانے میں اہم کردار ادا کیا،
بطور جنرل سیکریٹری مسلم لیگ (ق) اوورسیز یوکے، ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے پارٹی کارکنوں کو منظم کیا، مختلف شہروں میں تنظیمی سرگرمیوں کو فروغ دیا اور اوورسیز پاکستانیوں کو قومی سیاست سے جوڑنے کے لیے متعدد اجلاس، کنونشن اور مشاورتی نشستوں کا انعقاد کیا، انہوں نے ہمیشہ قائدینِ مسلم لیگ (ق) کے ویژن کو عام کرنے اور پارٹی کے نظریے کو مضبوط بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا،
ڈاکٹر شوکت علی شیخ سماجی خدمات میں بھی پیش پیش رہے ہیں۔ وہ قدرتی آفات، حادثات اور دیگر مشکل حالات میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں اور کمیونٹی کے اندر باہمی تعاون اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے سرگرم رہتے ہیں،
قومی سلامتی، افواج پاکستان اور شہداء کے حوالے سے بھی ان کا مؤقف ہمیشہ واضح رہا ہے، مختلف مواقع پر انہوں نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے حقیقی ہیرو ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ڈاکٹر شوکت علی شیخ بین المذاہب ہم آہنگی، قومی اتحاد، جمہوری اقدار اور قانون کی حکمرانی کے حامی ہیں، وہ نوجوان نسل کو مثبت سیاست، تعلیم، اتحاد اور قومی ترقی میں کردار ادا کرنے کی تلقین کرتے ہیں،
سیاسی و سماجی حلقوں کے مطابق ڈاکٹر شوکت علی شیخ کی شخصیت خدمت، دیانت داری، شائستگی اور عوام سے قریبی تعلق کی علامت سمجھی جاتی ہے، ان کی خدمات ناصرف اوورسیز پاکستانیوں بلکہ ملک کے اندر بھی قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی قومی اور عوامی خدمت کے اس سفر کو مزید وسعت دیں گے

Comments (0)
Add Comment