کراچی؛ جوان بیٹے کو قتل کرنے والے باپ نے اعتراف جرم کرلیا


کراچی:

اپنے جوان بیٹے کو قتل کرنے والے باپ نے جرم کا اعتراف کرلیا۔

بلدیہ ٹاؤن گلشن غازی کے علاقے میں گھر سے نوجوان کی تشدد زدہ  لاش ملنے کے کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق سگا باپ اپنے جوان بیٹے کے قتل میں ملوث نکلا، جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق باپ نے نافرمانی پر 17 سالہ بیٹے کو بہیمانہ تشدد کرکے قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ مقتول نوجوان 6، 7 روز سے گھر سے غائب تھا اور اہلخانہ اسے تلاش کررہے تھے۔ گزشتہ روز نوجوان گھر آیا تو والد نےچارپائی سے باندھ کر شدید تشدد کیا۔ نوجوان کو والد نے باندھ کر ڈنڈے اور دیگر چیزوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

والد نے اپنے بیان میں بتایا کہ بیٹا نشے کی لت میں مبتلا ہوگیا تھا، غیر قانونی سرگرمیوں میں بھی ملوث تھا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز شام میں پیش آیا ،جس کے بعد نوجوان کی خاموشی سے تدفین کی کوشش کی جا رہی تھی۔ اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی اور لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا۔

مقتول نوجوان 4 بھائیوں میں سب سے بڑا تھا، جب کہ اس کا والد رکشہ ڈرائیور ہے۔ گرفتار ملزم کا تعلق صوابی سے ہے، جس کے خلاف بیٹے کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔



پی این پی

fatherKarachison killedtorture
Comments (0)
Add Comment