شی جن پھنگ کے نئے عہد کے چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظریات اور دنیا” بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد

بیجنگ:(چائنا ڈیسک) “شی جن پھنگ کے نئے عہد کے چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظریات اور دنیا”کے موضوع پر ایک بین الاقوامی سیمینار ننگشیا حوئی خوداختیار علاقے کے شہر این چھوان میں منعقد ہوا۔ سیمینار کا تھیم تھا “جدیدیت کی جانب سفر: چین کے غربت کے خاتمے کے نظریات اور تجربات سے اسباق”۔ سیمینار میں 50 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے 120 سے زیادہ غیر ملکی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، چین میں تعینات غیر ملکی سفارتکاروں، تھنک ٹینکس کے اسکالرز اور میڈیا نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے 105ویں یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ سی پی سی کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد، صدر شی جن پھنگ کی مضبوط قیادت اور نئے عہد کے چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظریات کی رہنمائی میں،چین نے انتہائی غربت کے مکمل خاتمے کی تاریخی کامیابی حاصل کی، جو انسانی تہذیب کی ترقی میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔چین کے عملی تجربے نے ثابت کیا ہے کہ غربت کوئی اٹل تقدیر نہیں، اور اس حوالے سے چین نے ترقی پذیر ممالک کو قیمتی تجربات فراہم کیے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment