اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو سیاحوں کے لیے جدید فضائی دروازہ بنانے کے لیے توسیعی منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔
ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق منصوبے کا مقصد گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ مسافروں کو جدید اور بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں تعمیراتی کام ابتدائی مراحل میں ہے اور منصوبے کی لائن مارکنگ کی جا رہی ہے۔
ترجمان پی اے اے سیف اللہ خان کے مطابق توسیعی منصوبے کے تحت ٹرمینل عمارت کا رقبہ 21 ہزار مربع فٹ سے بڑھا کر 39 ہزار مربع فٹ کیا جائے گا۔ روانگی لاؤنج میں بیٹھنے کی گنجائش 300 سے بڑھا کر 900 مسافروں تک کی جائے گی، جبکہ آرائیول لاؤنج کی گنجائش 80 سے بڑھا کر 200 مسافروں تک کر دی جائے گی۔ منصوبے میں روانگی اور آمد کے لاؤنجز کے اندر ایگزیکٹو لاؤنج بھی شامل کیا گیا ہے۔
سیاحت
اسکردو ایئرپورٹ توسیعی منصوبہ
سیاحوں کے لیے جدید ترین فضائی دروازہ، وسیع تر سہولیات کا آغاز
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع پر کام شروع کر دیا۔ منصوبے کا مقصد گلگت بلتستان میں سیاحت کا فروغ اور مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کرنا ہے۔
✈️
39 ہزار فٹ
ٹرمینل کا نیا رقبہ
👨👩👦👦
900 مسافر
روانگی لاؤنج کی گنجائش
💺
200 مسافر
آرائیول لاؤنج کی گنجائش
🧳
10 کاؤنٹرز
چیک ان کاؤنٹرز کی تعداد
🚗
600 گاڑیاں
پارکنگ ایریا کی گنجائش
📦
کارگو بلاک
جدید آپریشنل صلاحیت میں اضافہ
🏔️
سیاحت کا فروغ
گلگت بلتستان کا معاشی عروج
🛠️
لائن مارکنگ
تعمیراتی کام کا آغاز
express.pk
ایکسپریس نیوز انٹرایکٹیو انفارمیشن سسٹم
منصوبے کے تحت چیک اِن اور بریفنگ کاؤنٹرز کی تعداد 6 سے بڑھا کر 10 کی جائے گی، جبکہ گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش بھی 200 سے بڑھا کر 600 کر دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ایک جدید کارگو آفس بلاک بھی تعمیر کیا جائے گا تاکہ ہوائی اڈے کی آپریشنل صلاحیت میں مزید اضافہ کیا جا سکے۔
ترجمان کے مطابق اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے توسیعی منصوبے کی تکمیل سے سیاحوں اور دیگر مسافروں کو جدید اور بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی، جبکہ گلگت بلتستان میں سیاحت، معاشی سرگرمیوں اور فضائی رابطوں کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔
پی این پی