نئی نجی ایئرلائن ساؤتھ ایئر 16 جولائی سے فلائٹ آپریشن شروع کرے گی

نئی نجی پاکستانی ایئرلائن ساؤتھ ایئر نے اپنے پہلے روز کے فلائٹ آپریشن کا شیڈول جاری کردیا۔

ساوتھ ایئر 16 جولائی سے اپنی کمرشل پروازوں کا آغاز کرے گی جس کے لیے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے باقاعدہ اجازت دے دی ہے، ایئرلائن کی جانب سے ٹکٹوں کی فروخت بھی شروع کر دی گئی ہے۔

ایئرلائن ابتدائی مرحلے میں دو طیاروں کے ساتھ فضائی آپریشن شروع کرے گی۔ چیف کمرشل آفیسر نشاط فاطمہ کے مطابق پہلی پرواز 16 جولائی کو کراچی سے تربت اور بہاولپور کے لیے روانہ ہوگی۔

سی ای او نشاط فاطمہ کے مطابق افتتاحی روز ساوتھ ایئر کی مجموعی طور پر 8 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔



پی این پی

south air flight opreation starts from july 16th
Comments (0)
Add Comment