سی ایم جی کی جانب سے اعلیٰ معیار کے ڈراموں اور بلاک بسٹرفلموں کے لیے تخلیقی شراکت دار کانفرنس کا انعقاد

بیجنگ:(چائنا ڈیسک )  چائنا میڈیا گروپ کے زیرِ اہتمام اعلیٰ معیار کے ڈراموں اور بلاک بسٹر فلموں کے لیے تخلیقی شراکت دار کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔کانفرنس پانچ حصوں پر مشتمل تھی، جس میں 63 اعلیٰ معیار کے منصوبے پیش کیے گئے۔ ان میں ٹی وی ڈرامے، دستاویزی فلمیں اور مربوط میڈیا منصوبے شامل ہیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ، چین کی سپریم پیپلز کورٹ کے نائب سربراہ، چین میں یونیسکو کے نمائندے اور دیگر مہمانوں نے کانفرنس میں شرکت کی۔ اس موقع پر 2026 کی دوسری ششماہی میں سی ایم جی کے اعلیٰ معیار کے ڈراموں اور بلاک بسٹر فلموں کی نشریات کا آغازبھی کیا گیا۔2026 چین کے پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کا پہلا سال ہے۔ اس موقع پر چائنا میڈیا گروپ ریڈ آرمی کے لانگ مارچ کی کامیابی کی 90ویں سالگرہ اور چینی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 100ویں سالگرہ سمیت اہم قومی مواقع کی مناسبت سے اعلیٰ معیار کے ڈراموں اور فلموں کا ایک سلسلہ پیش کرے گا، جس کے ذریعے چینی قوم کے جذبے اور اقدار کو اجاگر کیا جائے گا۔چائنا میڈیا گروپ نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ مختلف شعبوں کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر ثقافتی صنعت کی ترقی کے نئے نمونوں کو فروغ دے گا اور سوشلسٹ ثقافت کی خوشحالی و ترقی اور ثقافتی طاقتور ملک کی تعمیر میں مزید فعال کردار ادا کرے گا۔

سی ایم جی
Comments (0)
Add Comment