بیجنگ : (چائنا ڈیسک ) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لِین جیئن نے معمول کی پریس بریفنگ میں بحیرۂ جنوبی چین سے متعلق نام نہاد ثالثی فیصلے کی دسویں برسی کے موقع پر بعض یورپی ممالک، امریکہ، فلپائن اور دیگر ممالک کی جانب سے جاری مشترکہ بیانات پر ردِعمل کا اظہار کیا۔
ترجمان نے کہا کہ متعدد یورپی ممالک، امریکہ، فلپائن اور یورپی یونین کے متعلقہ بیانات میں حقائق کو مسخ کیا گیا ہے، جس پر چین نے شدید عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نام نہاد “ثالثی ٹریبونل” کو سیاسی مقاصد کے تحت عجلت میں تشکیل دیا گیا تھا، جبکہ اس کا “ثالثی فیصلہ” بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔یہ محض چند مغربی ممالک کی جانب سے چین کو محدود کرنے کے سیاسی مقصد کے تحت پیش کیا گیا ایک ڈراما تھا۔لِین جیئن نے کہا کہ چین یورپی یونین پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنے قول و فعل میں احتیاط سے کام لے، غیر قانونی “ثالثی فیصلے” کی توثیق سے باز رہے، اور ایسے اقدامات سے گریز کرے جو چین-یورپی یونین تعلقات اور باہمی تعاون کو متاثر کریں۔