چین کی اشیائے تجارت کی درآمدات و برآمدات میں 16.9 فیصد اضافہ

بیجنگ:چینی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران چین کی بیرونی تجارت کے اعداد و شمار جاری کیے گئے۔ چین کی اشیائے تجارت کی درآمدات و برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 16.9 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ غیر ملکی تجارت مجموعی طور پر مستحکم اور مثبت انداز میں جاری رہی۔کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں ،چین کی اشیائے تجارت کا مجموعی حجم 25.47 ٹریلین یوآن رہا، جو سال بہ سال 16.9 فیصد زیادہ ہے۔ ان میں برآمدات کا حجم 14.73 ٹریلین یوآن رہا، جس میں 13.4 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ درآمدات 10.74 ٹریلین یوآن رہیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 22.1 فیصد زیادہ ہیں۔بتایا گیا ہے کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی غیر ملکی تجارت کے حجم کو مستحکم رکھنے اور تجارتی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے نمایاں نتائج سامنے آئے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment