آستانہ:(چائنا ڈیسک ) قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں “شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنا” کی پانچویں جلد کی تعارفی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں چین اور قازقستان کے مہمانوں کے علاوہ اشاعتی اداروں، میڈیا، تھنک ٹینکس، جامعات اور کاروباری شعبوں کے نمائندوں سمیت 200 سے زائد افراد نے شرکت کی۔
تقریب میں شریک افراد نے کہا کہ “شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنا” کی پانچویں جلد نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے حوالے سے شی جن پھنگ کے نظریات کے تازہ ترین ثمرات کی جامع اور منظم عکاسی کرتی ہے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ صدر شی جن پھنگ کی اس اہم کتاب کے ذریعے ملک کی حکمرانی کے تجربات کا تبادلہ، چین اور قازقستان کے درمیان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔تقریب کے دوران چینی فریق نے قازق مہمانوں کو “شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنا” کی چوتھی جلد کا قازق زبان میں ایڈیشن اور پانچویں جلد کا روسی زبان میں ایڈیشن بھی پیش کیا۔