نالہ لئی سے چند روز قبل ملنے والی بوری بند لاش کی شناخت آستانے کے پیر عباس رضا کے نام سے ہوگئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاش تھانہ سٹی کی حدود میں قائم آستانے کے پیر عباس رضا کی ہے، جسے مکان پر مبینہ قبضے کی خاطر قتل کیا گیا۔
عباس رضا چٹیاں ہٹیاں کے علاقہ میں موجود ہوتا تھا جس کی کوئی اولاد نہیں ہے۔
ملزمان نے مکان پر قبضہ کرنے کی خاطر عباس کو قتل کرکے لاش نالہ لئی میں پھینک دی تھی، بوری بند لاش گوالمنڈی نالہ لئی سے ملی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قاتلوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہے۔
پی این پی