پاکستان میں نوجوانوں کی اکثریت اب بھی اپنے مستقبل کو لے کر پُرامید، اقوام متحدہ رپورٹ

اقوام متحدہ کی ایک ذیلی تنظیم کے سروے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں نوجوانوں کی اکثریت روشن مستقبل کو لے کر پُرامید ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی تنظیم پاپولیش فنڈ ایکٹیویٹیز (یو این ایف پی اے) کی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 76 فیصد نوجوان اپنے مستقبل کے بارے میں پر امید ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ملک کی آبادی تقریباً 257.2 ملین تک پہنچ چکی ہے جب کہ ایک تہائی آبادی کی عمریں 10 سے 24 سال کے درمیان ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کا انحصار نوجوانوں کی صلاحیتوں، مواقع اور فیصلوں پر ہے۔ تاہم 53 فیصد نوجوان سلامتی، اقتصادی چیلنجوں اور عدم مساوات کے بارے میں فکر مند رہتے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ تک محدود رسائی ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے۔ حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ڈیجیٹل مہارتوں، روزگار کے بہتر مواقع اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے والی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کرے۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ آبادی صرف تعداد کے بارے میں نہیں ہے بلکہ انسانی حقوق اور انتخاب کے بارے میں بھی ہے۔



پی این پی

اقوام متحدہ رپورٹپاکستان میں نوجوانوں کی اکثریت اب بھی اپنے مستقبل کو لے کر پُرامید
Comments (0)
Add Comment