کراچی؛ ڈیفنس میں بنگلے پر تعینات پولیس اہلکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی


کراچی:

ڈیفنس خیابان بدر پر پولیس اہلکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ۔ متوفی ٹھٹھہ پولیس کا اہلکار اور ایک بنگلے پر سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات تھا ۔

تفصیلات کے مطابق درخشاں کے علاقے ڈیفنس فیز 5 خیابان بدر کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ، جہاں اس کی شناخت 40 سالہ دل مراد ولد صالح محمد کے نام سے کی گئی ۔

متوفی سندھ پولیس ٹھٹھہ کا اہلکار تھا  اور خیابان بدر پر واقع عبدالحمید میمن کے بنگلے پر سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات تھا ۔

ابتدائی طور پر معلوم ہوا تھا کہ متوفی اتفاقیہ گولی چلنے سے جاں بحق ہوا ہے، تاہم تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ متوفی نے خود کو پیٹ پر گولی مار کر خودکشی کی ہے۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔



پی این پی

Karachipolice constablesecuritysuicide
Comments (0)
Add Comment