پشاور:
ہنگو: فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی جانب سے گزشتہ رات خزینہ چیک پوسٹ پر قبضے کی کوشش بنادی گئی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے مطابق پولیس اہلکاروں نے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے تقریباً تین گھنٹے تک دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جس کے باعث حملہ آور اپنے عزائم میں ناکام رہے۔
شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایلیٹ فورس کا ایک جوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
پی این پی