امریکا میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ اور محققین کے لیے خوشی کی خبر سامنے آئی ہے۔
امریکا میں فل برائٹ اسکالرشپ پروگرام کے تحت 85 پاکستانی امیدواروں کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ یہ اسکالرشپس ایسے طلبہ اور محققین کو دی گئی ہیں جو آئندہ تعلیمی سیشن میں امریکی جامعات میں ماسٹرز، پی ایچ ڈی اور تدریسی تربیت کے مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے۔
امریکی تعلیمی فاؤنڈیشن پاکستان (USEFP) کے مطابق رواں سال مجموعی طور پر 85 پاکستانیوں کو فل برائٹ اسکالرشپس دی گئی ہیں، جن میں 71 امیدوار ماسٹرز ڈگری، 14 امیدوار پی ایچ ڈی پروگرام جبکہ 6 امیدوار فل برائٹ فارن لینگویج ٹیچنگ اسسٹنٹ (FLTA) فیلوشپ کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔
منتخب ہونے والے پاکستانی طلبہ اور محققین امریکا کی مختلف جامعات میں اپنی تعلیم اور تحقیقی سرگرمیاں جاری رکھیں گے، جہاں انہیں عالمی معیار کی تعلیم، تحقیق اور بین الاقوامی تعلیمی ماحول سے استفادہ کرنے کا موقع ملے گا۔
تعلیم
پاکستانی طلبہ کیلیے فل برائٹ اسکالرشپ
امریکی جامعات میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے مواقع
امریکا اور پاکستان کے اشتراک سے جاری فل برائٹ پروگرام کے تحت رواں سال 85 پاکستانی امیدواروں کا انتخاب کر لیا گیا ہے، جو مکمل فنڈڈ اسکالرشپ پر امریکی جامعات میں تعلیم حاصل کریں گے۔
🎓
85 طلبہ
مجموعی اسکالرشپس کا اعلان
📜
71 امیدوار
ماسٹرز ڈگری کیلیے منتخب
🔬
14 امیدوار
پی ایچ ڈی پروگرام
🗣️
06 امیدوار
ٹیچنگ اسسٹنٹ فیلوشپ
🇺🇸
امریکی جامعات
اعلیٰ تعلیم اور تحقیق
🤝
مشترکہ پروگرام
پاک امریکا تعلیمی تعاون
📈
3000+ طلبہ
2005 سے اب تک وظائف
💰
مکمل فنڈڈ
فیس، رہائش اور سفر فراہم
express.pk
ایکسپریس نیوز انٹرایکٹو انفارمیشن سسٹم
فل برائٹ پروگرام امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلیمی تعاون کے اہم منصوبوں میں شمار ہوتا ہے، جسے دونوں ممالک کی حکومتوں کے اشتراک سے چلایا جاتا ہے۔
اس پروگرام کا مقصد پاکستانی طلبہ، محققین اور اساتذہ کو اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے بہتر مواقع فراہم کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی و ثقافتی روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
امریکی تعلیمی فاؤنڈیشن پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق 2005 سے اب تک 3 ہزار سے زائد پاکستانی طلبہ اور محققین فل برائٹ پروگرام کے تحت وظائف حاصل کر چکے ہیں۔
یہ پروگرام مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کے طور پر جانا جاتا ہے، جس کے تحت منتخب امیدواروں کو ٹیوشن فیس، رہائش، سفری اخراجات اور دیگر تعلیمی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، تاکہ وہ مالی پریشانی کے بغیر اپنی تعلیم مکمل کر سکیں۔
فل برائٹ اسکالرشپ دنیا کے معروف بین الاقوامی تعلیمی پروگراموں میں شمار ہوتی ہے اور ہر سال میرٹ کی بنیاد پر امیدواروں کا انتخاب کیا جاتا ہے، جس کے ذریعے پاکستانی طلبہ کو امریکا کی ممتاز جامعات میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے مواقع میسر آتے ہیں۔
پی این پی