فیفاورلڈ کپ: اسپین کی فتح کی آفیشل تصویر سے ٹرمپ غائب، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے والی اسپینش ٹیم کی سرکاری فتح کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، تاہم اس بار توجہ ٹرافی سے زیادہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر موجودگی نے حاصل کر لی۔

اسپین نے 19 جولائی کو کھیلے گئے فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو 1-0 سے شکست دے کر دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

فائنل کے بعد ہونے والی تقریب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا صدر جیانی انفانٹینو کے ہمراہ اسپینش کھلاڑیوں کو تمغے پہنائے اور کپتان روڈری کو ورلڈ کپ ٹرافی پیش کی۔

تقریب کے دوران جب اسپین کی ٹیم یادگاری تصویر کے لیے جمع ہوئی تو ٹرمپ بھی ابتدا میں کھلاڑیوں کے ساتھ پوڈیم پر موجود رہے، تاہم ویڈیو فوٹیج میں دیکھا گیا کہ فیفا صدر جیانی انفانٹینو نے انہیں ایک طرف ہونے کا اشارہ کیا تاکہ ٹیم اپنی تاریخی کامیابی کی اجتماعی تصویر بنوا سکے۔

 

بعد ازاں اسپینش فٹبال فیڈریشن نے سوشل میڈیا پر "Dreams come true" (خواب حقیقت بن جاتے ہیں) کے کیپشن کے ساتھ ورلڈ کپ فاتح ٹیم کی آفیشل تصویر شیئر کی لیکن مداحوں نے فوراً نشاندہی کی کہ اس تصویر میں ڈونلڈ ٹرمپ کہیں نظر نہیں آ رہے۔

🙌🏼🏆 LOS SUEÑOS SE CUMPLEN.#VamosEspaña | #CopaMundialFIFA pic.twitter.com/yBbtjvKmg2
— Selección Española Masculina de Fútbol (@SEFutbol) July 19, 2026

اس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ تصویر کو ایڈٹ یا کراپ کر کے ٹرمپ کو نکال دیا گیا ہے۔

وائرل تصویر پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ کیا یہ فلٹر روزمرہ زندگی کے لیے بھی دستیاب ہے؟ ایک دوست کے لیے پوچھ رہا ہوں۔

دیگر صارفین نے بھی ٹرافی تقریب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس تاریخی لمحے کی اصل توجہ صرف ورلڈ کپ جیتنے والی اسپینش ٹیم پر ہونی چاہیے تھی۔

اسپینش ٹیم کی فتح کی آفیشل تصویر اب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس پر مختلف تبصرے جاری ہیں۔

 

پی این پی

FIFA World Cup: Trump missing from official photo of Spain
Comments (0)
Add Comment