اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج کے دوران رینجرز اہلکاروں کو کچلنے کے کیس میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے ملزم ہاشم عباسی کی میڈیکل بورڈ طلبی سے متعلق درخواست خارج کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، دورانِ سماعت فاضل جج نے کہا کہ میڈیکل بورڈ کے مطابق ملزم کا ذہنی توازن درست ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم کے خلاف کیس کا ٹرائل چلایا جا سکتا ہے، آئندہ سماعت پر استغاثہ کے مزید گواہان کو طلب کر لیا گیا۔
عدالتی کارروائی کے دوران بتایا گیا کہ اب تک کیس میں مجموعی طور پر 5 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 27 جولائی تک ملتوی کر دی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ رمنا میں درج ہے۔
پی این پی