لامین یمال کے والد کی عمر جان کر مداح حیران، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

اسپین کے نوجوان فٹبال اسٹار لامین یمال اپنا پہلا ورلڈکپ جیتنے اور چھوٹے بھائی کے ساتھ جشن منانے کے باعث اس وقت سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہے ہیں۔

تاہم فتح کے اس جشن کے دوران سوشل میڈیا پر یمال کے والد سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کے مطابق لامین یمال کے والد 1992 میں پیدا ہوئے تھے جس کے مطابق ان کی عمر صرف 34 سال بنتی ہے۔

یہ معلومات سامنے آنے کے بعد صارفین حیرت کا اظہار کر رہے ہیں اور مختلف دلچسپ تبصرے اور میمز بھی شیئر کیے جا رہے ہیں۔

کئی مداحوں کا کہنا ہے کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ لامین یمال اور ان کے والد کے درمیان عمر کا فرق اتنا کم ہوگا۔

واضح رہے کہ لامین یمال کے والد ورلڈکپ کا اہم ایونٹ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں نہیں آئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لامین یمال کے دادا کی وفات کے باعث ان کے والد نے گھر پر ہی رہنے کا فیصلہ کیا۔



پی این پی

fatherLamine Yamal
Comments (0)
Add Comment