عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمتیں بڑھنے کے بعد گھی، آئل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

لاہور( پی این پی) عالمی منڈی میں پائل آئل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد پاکستان میں بھی آنے والے دنوں میں گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملائیشین پام آئل کے مستقبل کے سودے 15ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ۔برسا ملائیشیا ء ڈیریویٹوز ایکسچینج میں اکتوبر کی ترسیل کے لیے بینچ مارک پام آئل معاہدہ 41رنگٹ یا 0.87فیصد اضافے کے ساتھ 4,751رنگٹ (1,161.33ڈالر)فی میٹرک ٹن پر پہنچ گیا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق پام آئل کی قیمتوں میں گزشتہ تین ہفتے سے مسلسل اضافے کے رجحان کی وجہ سے پاکستان میں بھی گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پی این پی